حیدرآباد۔10 اکٹوبر (اعتماد نیوز) ریاستی حکومت کے کسان مخالف رویہ کا
الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کانگریس ‘ تلگو دیشم ‘ بی جے پی اور وائی
ایس آر کانگریس کی جانب سے آج بند کے اعلان کے بعد ریاست بھر میں بند کا
عوامی زندگی پر زبردست اثر دیکھا گیا۔ اکثر اضلاع میں بند کی وجہ سے بس
سرویس معطل ہونے کے باعث عوام کو جگہ
جگہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آر ٹی
سی بسیں ڈپوز تک ہی محدود رہیں۔ تلنگانہ کے عادل آباد ‘ محبوب نگر ‘ رنگا
ریڈی ‘ نلگنڈہ ‘ کھمم ‘ اور ورنگل میں اپوزیشن پارٹیوں کو بند مانے میں
مسلسل جد و جہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔شہر عابدس میں بھی نا معلوم افراد نے
دو بسوں پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے پر امن بند کے لئیہ جگہ جگہ فورسس کو
متعین کر دیا۔